اللہ حافظ –!!! اداکارہ وینا ملک نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں کُھل کر اظہار خیال کرکے اپنا موقف پیش کرنے والی وینا ملک نے غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا- میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں

سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی اطلاع اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی- اپنے مختصر سوشل میڈیا پیغام میں وینا ملک نے لکھا کہ ’میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں، اللّہ حافظ-‘ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سامنے آسکی ہے- واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملکی مسائل سمیت عالمی مسائل پر بے باک پیغامات شئیر کرنے والی وینا ملک سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کی خواہش مند ہیں- وینا کا اس متعلق کہنا تھا کہ والد انہیں سیاستدان بنانا چاہتے تھے اب وہ سیاست میں حصہ لیکر اپنے والد کا خواب پورا کریں گی- وینا ملک کا کہنا تھا کہ سیاست ان کے لیے نیا میدان ہے اور جب وہ اس میں ماہر ہوجائیں گی تو پھر عملی طور پر اس میں قدم رکھیں گی- سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس مسترد کر دیا ہے جس کے بعد اس اہم ترین فیصلے پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے ،اس فیصلے کے بعد اداکارہ و میزبان وینا ملک کا عدلیہ پر وار کے مترادف حیران کن رد عمل سامنے آگیا -مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادا کارہ نے کہا کہ روزِ محشر بھی ایک عدالت لگے گی وہاں کالے کرتوتوں والوں کو کوئی نہیں بچا سکے گا، بددیانت منصفوں کا الگ سے حساب ہوگا انشاءﷲ- واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کارروائی روکنے کی استدعا منظور کرلی گئی جبکہ جسٹس قاضی فائز کیخلاف شوکازنوٹس بھی واپس لے لیا گیا,جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دینے کا فیصلہ10ججز کاہے تاہم دیگر 3 جج صاحبان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کوقابل سماعت قراردیاہے-

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *