میری غیر موجودگی میں مریم کا حکم نہیں ماننا! چوہدری نثار سے ملتے ہی شہباز شریف بدل گئے، لیگی رہنماؤں کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار سے درخواست کی ہے کہ اب سابق وزیر داخلہ کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور انہیں جیل سے باہر نکالنے میں کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق صابر شاکر کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کی بات سن کر واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ جب تک (ن)لیگ اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کر لیتی تب تک یہ ممکن نہیں ہے، (ن)لیگ کو اداروں کے خلاف بیانیے والے لوگوں کو چھوڑنا ہوگا۔
صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ میرے جیل جانے کے بعد اگر بات استعفوں کی آئے تو پھر آپ لوگوں نے مریم کو انکار کر دینا ہے۔
صابر شاکر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے اعتماد والے لوگوں کو اپنا منصوبہ بتا گئے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں استعفے نہیں دیئے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.