جب عمران خان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت کہاں تھے اور انکے جنازے میں شریک کیوں نہیں ہوئے ؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایم ایل (این) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حکمران جماعت کی جانب سے تنقید کے جواب میں اکثر کاٹ دار جملے استعمال کرتی ہیں جبکہ عمران خان بھی ان پر تنقید کے نشتر برسانا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ، گزشتہ روز ملتان جلسے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اپنی والدہ کی وفات کے وقت لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، بلکہ میری دادی اپنے آخری وقت میں میرے والد نواز شریف کو دعائیں دے رہی تھیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان سوشل میڈیا پر نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے پر شریک نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ایسے میں مریم نواز نے اس تمام ٹرولنگ کا جواب اپنی تقریر میں کیا لیکن کچھ ہی دیر میں سچائی بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر اُسی لمحے ’ایک قومی روزنامہ اخبار ‘ کا ایک تراشہ گردش کرنے لگا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی والدہ کا انتقال ہوا تو عمران خان کاؤنٹی چھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور اپنی والدہ کے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خطاب کا عمران خان کا تذکرہ کرتے مختصر ویڈیو کِلپ وائرل ہورہا ہے جس کی تصحیح اخبار کے آرکائیو کی ایک تصویر سے کی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.