والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف کا پہلا پیغام ۔۔۔۔ سپورٹرز کو کیا پیغام جاری کیا؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ والدہ محترمہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ، پیغامات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اندرون اوربیرون ملک سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں نے ان کے غم میں شرکت کی اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ ان پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہونے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.