حکومت کے بَس میں کچھ نہ رہا! شہباز شریف سے انتہائی ’طاقتورترین شخصیت‘ کی مُلاقات، بہترین مستقبل کی یقین دہانی کرا دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو جو پیرول پر رہا کیا گیا وہ ایک طاقتور ترین شخصیت کے کہنے پر کیا گیا، اس شخصیت کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اور مستقبل بہتر ہونے کی نوید سنائی گئی۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی بہت اہم ہوئی، وہ پانچ دن آزاد رہے ان دنوں میں انکی مریم نواز سے کوئی بھی ملاقات نہیں ہوئی، میں کل بھی کہا آج بھی کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف کو ایک طاقتور ترین شخصیت مل کر گئی ہے جس کا نام لینا منع ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز ملتان کے لیے نکلیں تو انہوں نے شہباز شریف سے کسی قسم کی گائیڈ لائن نہیں لی، لیکن کوئی تو ہے جو شہباز شریف سے ملا اور روا کی باتیں کر گیا اور ساتھ ہی انکے بہترین مستقبل کی نوید بھی سنا گیا، یہ جو ملاقات ہوئی ہے اسکے ثمرات آنے والے دنوں میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم سے بار بار کہا جارہا ہے کہ حکومتی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں ، آپ کے ارد گرد سینئر سیاسستدان بھی ہیں ، انہیں اپنے ساتھ لیں،۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.