کورونا کا شکار مولانا طارق جمیل اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات

راولپنڈی (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد سے سی ایم ایچ میں داخل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ ان کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال میں 14 روز

تک زیر علاج رکھا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مولانا طارق جمیل معمول کے مطابق ادویات اور خوراک لے رہےہیں، 14 روز کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان، ترک اور ایرانی سفیر سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ مولانا طارق جمیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔مولانا طارق جمیل کو ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،اطبّا کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔مولانا طارق جمیل کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.