نئی شپنگ پالیسی۔!!! بڑے برادر اسلامی ملک کا پاکستانی بندرگاہوں کو برآمدات کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) نئی شپنگ پالیسی۔!!! بڑے برادر اسلامی ملک کا پاکستانی بندر گاہوں کو برآمدات کیلئے استعمال کرنے کا اعلان۔ ازبکستان نے پاکستانی بندر گاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کی رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی

سے جمہوریہ ازبکستان کے لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف چارج ڈی ‘افیئرز، ڈیفنس اتاشی’ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وسطی ایشیائی ریاستوں کی برآمدات کیلئے مخصوص ٹرمینل اور بحری بیڑے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس موقع پر ازبکستان نے پاکستانی بندرگاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ دو سالوں میں ازبکستان اور پاکستان میں تجارتی حجم بڑھ کر 120 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کی برآمدات کیلئے سب سے سستا اور موزوں ترین راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مزید آسانی پیدا ہوگی، موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور نئی شپنگ پالیسی اس مد میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *