موجیں ختم ،کس تاریخ سےتعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے؟بہت بڑا اعلان کردیا گیا

لاہور (این این آئی)آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا، تعلیمی اداروں کی بجلی کمرشل کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری

سے لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین رانا عنصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا عادل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 17دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے استاد کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.