’’جب میں نے عمران خان سے آٹو گراف مانگاتو انہوں نے۔۔۔۔‘‘ چیئرمین تحریک انصاف نے شاہ رخ کے ساتھ کیا کِیا تھا ؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں جس کا مداح ہوں وہ کوئی اور نہیں عمران خان ہے، ایک وقت تھا جب میں نے عمران خان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتیوں

میں بھی کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک چینل کو انٹر ویو دے رہے ہیں دوران انٹرویو وہ کہتے ہیں کہ ایک میچ ایسا بھی تھا جس میں عمران خان کم سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، جب وہ پویلین لوٹ رہے تھے تو میں نے ان سے آٹو گراف مانگ لیا جس پر وہ سخت غصے میں آگئے اور انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا ۔ شاہ رخ خان کا مزید کہنا ہے کہ اس ڈانٹ کا مجھے دکھ بھی ہوا تھا پھر میری جب دوسری مرتبہ عمران خان سے ملاقات ہوئی تو پھر میں نے ان سے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا ۔ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر 19 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر زیرِ گردش ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی دو عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویر میں پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ د نیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.