طلبہ کی موجیں ختم۔۔ سکولز کھولنے کااعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی شدت میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے متققہ طور پر ملک پر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور موم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔تیس سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت اسکولز کھولیں گے، اسکولز کھولنے کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان کا احترام کیا، اب ایس او پیز کے ساتھ ادارے چلائیں گے، تعلیمی اداروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عملدر آمد کریں، 27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی۔ دوسری طرف ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے بڑھ گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.