اسکول کب سے کھلیں گے؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسکولز مزید بند کرنے کی طرف جاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسکول کھولنا چاہتا ہوں، میں ذاتی طور پر اسکول بند رکھنے کے حق میں نہیں لیکن موجودہ حالات میں

اسکولز مزید بند کرنے کی طرف جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا سے تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے، 4جنوری کو چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کا مشترکہ اجلاس ہے، اجلاس میں اسکول بند رکھنے کی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آئندہ سال ریٹائرمنٹ چیک براہ راست اساتذہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا، اسسمنٹ پالیسی کے تحت 5 ویں جماعت کے امتحان ختم کیے، پانچویں جماعت کے امتحانات میں ٹیچرز نقل کروا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز ایکٹ کابینہ میں منظوری کے لیے جائے گا، پرائیویٹ اسکولز ایکٹ 3 ماہ میں منظور کروایا لیا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز رجسٹریشن آن لائن کردیا گیا ہے، 31 ہزار پرائیویٹ اسکولوں نے رجسٹریشن کروادی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ ایجوکیشن بک لانچ کی ہے، یہ بین الاقوامی معیار کی کتاب ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.