گروپ سعودی عرب پہنچ گیا

جدہ(3 دسمبر2020ء) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو یکم نومبر کے بعد سے عمرہ کے لیے مملکت آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم پاکستانی ٹور آپریٹرز کے سعودی حکام سے کوئی معاہدہ طے پانے کے باعث پاکستانیوں کی عمرہ کے لیے روانگی نہ ہو پائی تھی۔تاہم سعودی حکام اور پاکستانی ٹور

آپریٹرز کے درمیان عمرہ کی ادائیگی کے معاہدے طے پانے کے بعد سعودی حکام نے مختلف ٹور آپریٹرز کے لائسنسز کی تجدید کر کے عمرہ کے پانچ ہزار ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں۔جس کے بعدگزشتہ کچھ روز کے دوران سینکڑوں پاکستانی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی عمرہ زائرین کا ایک اور گروپ جدہ پہنچ گیاہے۔ ان پاکستانی زائرین کو 3 روز تک مقامی ہوٹلز میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف روانہ ہوں گے۔پاکستان میں حج و عمرہ ٹور آپریٹر تحسین ٹریولرز نے بتایا کہ کورونا کے باعث ایس او پیز کے تحت عمرہ کی اجازت دی گئی ہے اس لیے محدود ویزے ہی جاری کیے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.