سخت سردی اور معمول سے زیادہ بارشیں

این این ایس نیوز! کراچی میں 28دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے، 3 سے4 روز درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔کراچی سمیت سندھ میں دسمبرمیں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین سے چار روز سائیبیرین ہواؤں کے باعث موسم سرد رہے گا۔خالد ملک

نے بتایا کہ 3 سے4 روز درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتاہے، اب تک کا کم ترین درجہ حرارت 2013 میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق سردی کی لہرمیں یہ ریکارڈبھی ٹوٹنےکا امکان رہے گا، ڈسٹربنس شمالی اور شمالی پنجاب کے علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، مغربی ڈسٹربنس 26 دسمبر سے ملک کو متاثر کرسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *