ملک میں بارشیں برسانے والا مغربی سلسلہ پاکستان مین داخل، محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک) بارشیں برسانے والا مغربی سلسلہ شہر لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں داخل، یہ سسٹم دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید برف باری

کا بھی امکان ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جو سرد اس سال پڑے گی اس سے سردی کے پچھلے تمام ریکارڈ توٹ جائیں گے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے . جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : کالام منفی 12 ، استور ،لہہ منفی 10،قلات منفی09،اسکردو منفی 08، گوپس، مالم جبہ ،کوئٹہ، بگروٹ ،زیارت منفی 07،گلگت، دیر، پاراچنارمنفی06 ،ژوب منفی 05،کاکول اور مری میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.