پیر کے روز پاکستان کے کس بڑے شہر میں کڑاکے کی سردی پڑنے والی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی (ویب ڈٖیسک) محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسم میں اہم تبدیلی رونما ہونے والی ہے اور پیر کے روز کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑے گی جس دوران درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26

سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی پڑ رہی ہے جبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں آج (ہفتہ 26 دسمبر) سے سردی کی ایک نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد سردی مزید بڑھ جائے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اتوار کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی, جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے.ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور خطہ پوٹھوہار سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.