آنے والے دنوں میں مزید سردی پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) باغوں اور پلوں کا شہر لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ، محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر ڈالی ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آئندہ چند دنوں کے لیے مزید سرد اور خشک رہے گا، سورج ڈھلتے ہہی دھند پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا

جارہا ہے، آج صبح کے وقت لاہور کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ی کی لہر جاری رہے گی۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ی کی لہر جاری رہے گی ۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15، استور منفی 12 ، کالام ،اسکردو منفی 11، گوپس منفی09،ہنزہ، بگروٹ منفی 08، گلگت منفی 07، مالم جبہ ،دیر، قلات منفی06، کوئٹہ، زیارت،ژوب،راولاکوٹ،مری اور پاراچنار میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.