حال ہی میں شادی کرنیوالی اداکارہ سارہ خان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،انتقال کی خبریں، مداح غم سے نڈھال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ سارہ خاں کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے اُن کی ایک اور بہن بھی اداکارہ ہیں جن کی شادی میجر عقبہ سے ہوئی تھی رواں سال سترہ جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ پاکستان شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے

والد انتقال کر گئے۔ معروف فوٹو گرافر عبدالصمد ضیاء نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کی شادی کی ایک یاد گار تصو یر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں شوبز اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر فلک شبیر اداکارہ سارہ خان کے والد کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہو ئے بتایا کہ ’سارہ خان کے والد گزشتہ رات انتقال کر گئے۔‘ اُنہوں نے سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔ فوٹو گرافر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سارہ خان سمیت اُن کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرے آمین۔‘ واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.