غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں، ترجمان موٹروے نے موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور(پی این آئی )ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے موٹر وے پر دھند کے باعث سفر کرنے والوں کی ہدایت کی ہے کہ موٹروے پر آنے والے مسافر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اگلی

گاڑی سے مناسب فاصلہ قائم کریں اور معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کریں ۔ترجمان موٹر وے نے بتا یا کہ موٹر وے پر ٹھوکر ،چوہنگ ،مو ہلنوال ،پتو کی ،پھول نگر ،جمبر ،رینالہ خورد ،حبیب آباد،مانگا منڈی اور مراکہ میں دھند ہے ۔ موٹروے پر خوفناک ایکسیڈنٹ 14 گاڑیاں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں‎ موٹرو ے پر خوفناک حادثہ ، شدید دھند کے باعث14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور میں ناظر لبانہ انٹرچینج موٹروے پر انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پر دھند کے باعث تاحد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثےمیں 3افرادں جاں بحق جبکہ 15کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کے بعد شدید دھند نے ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ جبکہ میدانی علاقے بھی شدید دھندمیں ہیںاس حوالے سے اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے موٹروے ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹرو ے کے سفر سے گریز کریں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.