وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ! بہت بڑا قدم اُٹھا گیا

وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان ملکی نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ سبزیاں، دالیں ،گھی، چینی اور آٹا عام آدمی کی پہنچ سے دورہو

چکا ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔بیروزگار ی اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم ہر روز دلاسے اور تسلیاں دے کر عوام کاپیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لہٰذا وزیراعظم عمران خان عوام پر حق حکمران مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔عمران خان عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *