سستی اور موثر سہولت ۔۔۔ روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی ، قوم کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے پیشکش کردی ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی ، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی

ویکسین کلینکل ریسرچ اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے ، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا ۔ روسی سفارتخانے کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیار کردہ ہے ، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے ، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے ، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے ، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے ۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی ۔ واضح رہے کہ روس کی سپٹنک وی ویکسین اگست 2020 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ٹرائل کے بعد روسی فوجیوں کو کرونا ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.