پاکستانی شائقین کرکٹ بہت بڑا دھچکا ، ریکارڈ ہولڈر عظیم ترین قومی کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شائقین کرکٹ بہت بڑا دھچکا ، ریکارڈ ہولڈر عظیم ترین قومی کھلاڑی انتقال کر گئے ۔۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود امریکا کے شہر نیوجرسی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شاہد محمود پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے

کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہد محمود کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ پی سی بی نے شاہد محمود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھی لکھا۔ 17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔ شاہد محمود نے 70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.