کپتان کی بلے بلے : کروڑوں پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی(ویب ڈیسک) آپ کو بتاتے چلیں کہ نامور پاکستانی اداکار فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ انصاف ہاؤس کراچی میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا ، فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز میں آواز ملانے کے لیے تحریک انصاف میں

شامل ہورہا ہوں ، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان ہی اس ملک کے مسائل اورعوام کے مصائب ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے اور یہی وقت ہے کہ میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوام اور ملک کی خدمت کر سکتا ہوں ..

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.