پاکستانی سیاست میں بڑی تبدیلی۔۔۔!!! کئی مرتبہ رُکن اسمبلی رہنے والا پاکستان کا سینئر سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے کئی بار یہ کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنائیں گے اور واقعی تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے آج کا دن بھی تحریک انصاف کے لئے بہت خوشیاں لایا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقہ کھرمنگ سکردو کی معروف شخصیت سید محمد علی شاہ رضوی نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقہ کھرمنگ سکردو کے معروف روحانی و سیاسی شخصیت اور چار مرتبہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی رہنے والے سید محمد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور زیرِاعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مریدین و عقیدت مندوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سید محمد علی شاہ کو ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔چیف آرگنائزر نے کہا کہ علماء کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کی باہمی یکجہتی اور اتحاد و یگانگت کی طرف بے مثال رہنمائی کی ہے، تحریکِ انصاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ترقی و خوشحالی میں گلگت کے عوام کی شراکت اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کا عمل اہم مرحلے سے گزر رہا ہےجوکہ بہت خوش آئند بات ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *