ٰپیپلز پارٹی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، مرکزی رہنماء نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب مرکزی

رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی کو ہی خیر کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ساتھ ہی وہ اپنی سینیٹرشپ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ انہیں پارٹی کے فیصلوں سے سخت اختلاف تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو ارسال کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.