بس جتنے کرائے میں جہاز کا سفر،پی آئی اے نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی،کرایوں میں بھاری کمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت کردی گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں پر یک طرفہ کرایہ 12 ہزار

275 سے کم ہو کر 8 ہزار 500 کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا اندرون ملک دو طرفہ کرایہ 24،600 سے کم ہوکر 17،000 روپے کردیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پرعملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین کے لیے احتیاطی تدابیر کے نئے احکامات جاری کردیے تھے۔پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس پرسن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملازمین کے لیے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے کسی بھی دفتر میں بائیو میٹرک حاضری نہیں لگائی جائیگی ۔ تمام ملازمین اپنی حاضری متعلقہ دفاتر میں موجود رجسٹر میں از خود لگائیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حاضری لگانے والا ملازم خود اپنی حاضری رجسٹر میں درج کرے گا۔ متعلقہ منیجرز تمام اسٹاف کی حاضری بذریعہ ای میل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔ بس جتنے کرائے میں جہاز کا سفر،پی آئی اے نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی،کرایوں میں بھاری کمی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.