پاسپورٹ بنے گا پورے دس سال کیلئے مگر صرف کتنے سے پیسوں میں ؟ وفاقی وزیر داخلہ کا شاندار اقدام ، پاکستانی جھوم اٹھے

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنےشہریوں کوپاسپورٹ کا حصول آسان بنا دیا،اب غریب شخص بھی صرف3000روپے میں 10سال کیلئے پاسپورٹ حاصل کرسکے گا ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کے لئے تاریخی فیصلے کیے ،غریب لوگوں کو 3ہزار روپے کی فیس پر 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کل سے دس سال کے لئے پاسپورٹ تین ہزارروپے فیس پر ملے گا ،پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس پورے پاکستان شروع کی جارہی ہے ،لیبر کے لئے پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کی بجائے دس سال ہو گی ،پاسپورٹ کی فیس تین ہزار روپے سے ایک روپے نہیں بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگے گا ، اٹھائیس اپریل سے نیا ای پاسپورٹ لانچ کریں گے ۔یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع ہو جائیگی جس شخص کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو گی اسے اطلاع دی جائے گی ،۔انہوں نے کہاکہ مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری کریں گے جبکہ بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں،جنہیں 25ہزار تک لایاجائےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *