سال 2021ء ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گی سرکاری ملازمین کیلئے بھی نیا سال خوشیاں لیکر آئیگا

جہانیاں(آن لائن) سال 2021ء ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گی۔نئے سال کی آمد میں ابھی دس روز باقی ہیں،عوام کی امیدوں کے مطابق نیا سال2021ء انشاء اللہ ایک مبارک سال ثابت ہو گا اس نئے سال کی ابتداء جمعة المبارک یکم جنوری کو ہوگی جبکہ اختتام31دسمبر2021ء بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہوگا۔

نئے سال کے پہلے مہینے ماہ جنوری2021ء میں جمعہ،ہفتہ اور اتوارکے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔اس منفرد مہینے کا آغاز یکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگا جبکہ8 ،15،22اور 29دسمبر کو جمعہ کے ایام ہوں گے اس طرح اس مہینے جمعہ ،ہفتہ اور اتوارکے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔جمعة المبارک ایک فضیلت والا دن ہے جسے تمام دنوں کا سردار کہا گیا ہے ماہ جنوری میں مسلمان پانچ مرتبہ جمعة المبارک کی نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس مہینے میں سرکای ملازمین کیلئے چھٹیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے وفاقی محکموں کے ملازمین ماہ جنوی2021ء میں 10جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین5چھٹیاں گزاریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.