جتنا بڑا ہیرو یا ہیروئن بیماری اور موت کسی کو نہیں بخشتی ! کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی وڈ کی اہم شخصت کو جان لیوا اٹیک ،مداح غم سے نڈھال

ممبئی(نیوز دیسک) بالی ووڈ پر دوہزار بیس کا اسال انتہائی برا رہا ۔۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ فلم ’فین (Fan)’، تاپسی پنو کی ’رننگ شادی ڈاٹ کام’ میں اور سنجے مشرا کے ساتھ گزشتہ سال فلم ’کانچلی’ میں بطور لیڈ اداکارہ نظر آئیں شکھا ملہوترا (Shikha Malhotra) کو جمعرات کو فالج کا اٹیک آگیا، جس کے سبب انہیں ممبئی

کے کپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے شکھا ملہوترا کورونا وائرس سے بھی متاثر پائی گئی تھیں۔ حالانکہ، وہ کورونا کو شکست دے کر ٹھیک بھی ہوگئی تھیں اور اب وہ فالج کے سبب اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ فالج کے سبب شکھا ملہوترا کے جسم کے دائیں حصے نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ شکھا ملہوترا کے منیجر اشونی شکلا نے انسٹا گرام کے ذریعہ شکھا ملہوترا کی صحت کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر شکھا کی ایک رپورٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شکھا ملہوترا ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔ اشونی لکھتے ہیں- ’شکھا ملہواترا ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہیں۔ کورونا وائرس سے جنگ جیتنے کے ایک ماہ بعد 10 دسمبر کو دیر رات انہیں فالج کا اٹیک ہوا، جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ بات کرنے میں پوری طرح سے معذر ہیں۔ ان کی بہتر صحت کے لئے دعا کریں’۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.