آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیا رنگ بدلنے والا ہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں موسمی بے یقینی کی صورت حال کے باعث ہر شخص پریشانی کا شکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی آئندہ 24گھنٹوں کی صورتحال کی پیشگوئی کردی ہے۔جس میں ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے جس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم گی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.