بریکنگ نیوز: میئر اسلام آباد کے عہدے کے لیے پولنگ جاری ۔۔۔ کس جماعت سے کون کون میدان میں ہے ؟ تازہ ترین تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس عہدے کے لیے مناسب امیدوار کے انتخاب کے لیے پولنگ آج شام میئر آفس میں شام 5 بجے تک کسے وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ میئر اسلام آباد کے اہم عہدے کے لیے کل 73 ووٹر اپنا ووٹ کریں گے ۔ اس عہدے

کے لیے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شاہ ، تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود جبکہ آزاد امیدوار اظہر محمود شامل ہیں ۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا میئراسلام آباد کےانتخاب کے لیے الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں اسلام آبادکے 50 یوسی چیئرمین، 3 ڈپٹی میئرز ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ 17مخصوص نشستوں کے عہدیداران بھی میئر کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے۔یاد رہے کہ یہ نشست اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کے استعفے کے بعد مئیر کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *