مریم کو بیرون ملک جانے کی اجازت۔۔۔ وہ احتجاجی تحریک کو چھوڑ دیں گی۔۔۔حکومتی شخصیت کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وفاق،پنجاب اور سندھ میں کئی کئی بارحکومتیں کرنے والوں نے ایسا کونسا نسخہ ایجاد کر لیا ہے جو وہ دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد معیشت اورگڈ گورننس کی بہتری کیلئے آزمائیں گے،ساری پی ڈی ایم

میں سب سے زیادہ بے چینی اوراضطراب صرف نواز شریف،مریم صفدر اورمولانافضل الرحمان کے چہروںپر نظر آتاہے ، سب کو پتہ ہے مریم صفدرکوآج بیرون جانے کی اجازت مل جائے تو وہ پی ڈی ایم کی تحریک سے لاتعلق ہوکر اپنا سامان باندھ لیں گی ۔اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوںاختر خان نے کہا کہ استعفوںکی بات ہردور میں سنتے آئے ہیں ، آئینی ماہرین واضح کہہ رہے ہیںکہ اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے استعفے دینے کے معاملے پر مزاحمت کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں شدت آئے گی ۔اراکین سوال کر رہے ہیں ہم کسی کے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے کیوں عوام کے مینڈیٹ کی توہیں کریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی جلسے ،جلوس یا ریلی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ کوروناایس او پیز پر فاضل عدالت بھی واضح طو رپر کہہ چکی ہے لیکن اپوزیشن اسے بھی کسی خاطرمیںنہیں لا رہی ۔ پاکستا ن کورونا وباء کی دوسری لہر میں لاک ڈائون کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے اپوزیشن کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرناچاہیے۔۔۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.