لنڈے کا کوٹ خرید کر گھر لانے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

برودا (مانیٹرنگ ڈیسک) شدید سردی پڑتے ہی پاکستا ن اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے لوگ لنڈا بازار کا رخ کرتے ہیں، تاکہ وہ تھوڑے سے پیسوں سے گھر بھر کے لوگوں کےلئے پہننے کی گرم چیزیں خرید سکیں۔ لیکن لنڈ ےکا کوٹ خریدنے سے ایک بھارتی شخص کی کایا پلٹ گئی۔ کیونکہ اس کے

خریدے گئے کوٹ کی اندرونی جیبوں سے 60ہزار ڈالر نکل آئے ۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر بروڈا میں پیش آیا جہاں دیپک پنیا نامی ایک نوجوان نے لنڈے باز ار سے ایک کوٹ خریدا۔اور جب گھر آکر اس نے اسے پہن کر چیک کیا تو اسے کوٹ کی اندروانی جیبوں میںکسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوا۔ جب اس نے باہر نکال کر دیکھا تو یہ امریکی ڈالر تھے۔ جوگنتی پر ساٹھ ہزار یعنی پاکستانی روپو ں میں 96لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کریتی سینن کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا۔ فلم ہیرو پنتی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کریتی سینن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ کریتی سینن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوں وہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد واپس اپنا کام جاری کریں گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار سنی دیول اور ورن دھون بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ اس سے قبل بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.