کورونا وائرس کیسز میں تیزی، سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پی این آئی ) لاہور کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے فہرست کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔ جوہر ٹاون، ڈی ایچ اے کے فیز ون، تھری، فائیو اور ایٹ، اقبال ٹاون، عسکری ایٹ، عسکری ٹین، ویلنشیا ٹاون اور سمن آباد میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا جائے گا۔ دنیا ایک بار

پھر خوف و ہراس کا شکار، کورونا وائرس کی نئی قسم 15 ممالک تک پہنچ گئی برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے کیس سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا جبکہ قبرص اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاون پر غور کررہی ہے۔ادھر سڈنی میں لوگ سالِ نو کے جشن کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ، وہ ملک جہاں تیسری بار لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا گیا ورونا وائرس کی عفریت نے دینا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چا ر سو اس بیماری کے خوفناک آثار نظر آتے ہیں جبکہ اس کی ئنی قسم سامنے آنے کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا جانب جاتے نظر آ رہے ہیں، سائنسدان اس تگ و دو میں ہیں کہ کسی طرح کورونا کی نئی قسم پر پہلے سے تیار کردہ ویکسین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، لیکن کورونا کی نئی قسم ہے کہ وہ دینا بھر میں تیزی سے پھیلے ہی چلی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔اب نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔ فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *