لاہور جلسے کے آفٹر شاکس! بڑی شخصیت نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، (ن) لیگ میں ہلچل

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جلسے کے آفٹر شاکس ، مسلم لیگ ن میں دراڑ کی خبروں میں صداقت سامنے آنے لگی ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ لاہور جلسے کو ناکام بنانے کے لیے یا پھر جو رہنماء جلسے میں لوگ لانے میں ناکام ہوئے تھے انکا احتساب کیا جائے۔ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر خالد ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اراکیں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کا پارٹی قیادت کو نظر ثانی کرنے کا امکان، فیصلہ 26 اور 27 دسمبر کو ہونے والی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین ااپنی پارٹی کے سامنے استعفے نہ دینے کی اپیل کر سکتی ہے، پارٹی اراکین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کا حصہ رہے لیکن قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے مستعفی نہ ہوں، ایسا کر کے بھی حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے ۔۔ سے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.