بریکنگ نیوز:انتہائی مشکل وقت میں حکومت کا پاکستانیوں کے زبردست سرپرائز۔۔۔!!! چینی کی قیمت میں کتنی کمی کر دی گئی ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

لاہور (ویب- ڈیسک )مقامی سطح پر نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 23 روپے فی کلو تک کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت 85 روپے تک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے تاہم حکومت باقی کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران کچھ شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 11O روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی لیکن بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی۔
چیئرمین آل پاکستان ٹریڈرز ایسویشن اجمل بلوچ کا کہنا ہے چینی کی ہول سیل کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے تک پہنچ چکی ہے، پہلے چینی کی قیمت 110 روپے تک بھی گئی ہے، گنے کی کرشنگ جاری ہے ،،اس وقت سندھ اور پنجاب میں ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلو ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.