لاہور کا جلسہ نہیں روکیں گے لیکن ۔۔۔ حکومت نے اپوزیشن کو دھمکی دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملتان کی 25لاکھ کی آبادی میں سے 10ہزار لوگ آئےجن میں سے 3 ہزار لوگ سندھ سے لائے گئے۔اب ان کا لاہور میں جلسہ نہیں روکیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نےکلیئرکہاتھاجلسےاورجلوس نہیں کیےجاسکتے،عدالتی احکامات کےباوجوداپوزیشن نےجلسہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان کےعوام نےپی ڈی ایم کومستردکردیا،25لاکھ کی آبادی میں سے10ہزارلوگ آئے جس میں سے 3ہزار لوگ سندھ سے لائے گئے تھے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالی جارہی ہیں اب پی ڈی ایم کا لاہور میں ہونے والا جلسہ نہیں روکیں گے، جس نےبھی پی ڈی ایم کےجلسے میں جاناہےجائےلیکن جلسےکےبعدجوقانونی کارروائی بنتی ہےوہ ہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازمسلسل جھوٹ بول رہی ہیں،جلسےمیں غریبوں کےمسائل کا کوئی ذکرنہیں تھا۔ اب ملکی معیشت بحال ہورہی ہے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں راوی اربن پروجیکٹ،بنڈل آئی لینڈزپربریفنگ دی گئی، سندھ حکومت نےبنڈل آئی لینڈزپراین اوسی دےکرواپس لینےکی کوشش کی،بنڈل آئی لینڈمنصوبےکےحوالےسے کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راوی اربن پروجیکٹ لاہورکی بقا کیلئے ضروری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.