اب اپوزیشن کوجلسےجلسوں سے نہیں روکیں گے۔۔۔!!!” حکومت نے اپوزیشن کو فری ہینڈ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب حکومت اپوزیشن کو جلسے اور جلوسوں سے نہیں روکے گی کیونکہ ہم نہیں چاہتے یہ سیاسی شہید بنیں۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ پشاور اورملتان مین کورونا کیسز کی شرح 3سے بڑھ کر 19فیصد ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں بھی کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے جلسے نہیں روکیں گے کیونکہ ہم ان کو جلسوں سے روک کر سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کسی بھی معاملے پر بات کریں تو یہ این آر ومانگتے ہیں۔ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کا پیسہ بھی لاہورپرخرچ کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں کےمقابلے موجودہ حکومت کی کارکردگی بہتر ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی میں بھی کمی آنا شروع ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.