جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور پاکستانی طیارے کی دھوم! ترکی کا پاکستان سے معاہدہ، پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر مان لیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے ترکی کو سپر مشتاق طیارے فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سپر مشتاق طیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ابتدائی طور پر ترکی کوباون سپر مشتاق طیارے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے ڈیمانڈ کردہ طیاروں میں سے پہلی کھیپ تقریباً تیار کر لی گئی ہے جو کہ جلد ترکی پہنچا دیئے جائیں گے۔

ترکی پاکستان سے حاصل کردہ طیارہ کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کرے گا، یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے پاک فضائیہ کی جانب سے سپر مشتاق طیاروں کو اپ گریڈ کر کے کئی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

اپ گریڈیشن کے بعد یہ طیارے بہترین طیاروں میں تبدیل ہوگئے جس کے بعد ترکی نے ان طیاروں کو خریدنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.