اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی! 100انڈیکس میں سینکڑوں پوائنٹس اضافہ، کاروباری افراد کو اربوں روپے کا فائدہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کا دوسرا روز، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 596.45 پوائنٹس کا اضافہ، کئی نفسیاتی حدیں پار کر گیا، کاروباری حضرات کو اروبوں روپے کا فائدہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، دو دنوں میں 100 انڈیکس میں 878 جبکہ ایک دن میں 596.45 پوائنٹس کا اضا فہ ہوا ہے۔
آج کے روز کاروباری افراد کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے جبکہ کئی نفسیاتی حدیں پار ہوگئیں ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کےدنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے ملکی معیشت پر اچھا اثر پڑے گا.
کل بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی حالانکہ کل پاکستان میں سیاسی عدم استحکام دیکھا جارہا تھا اس کے باوجود کاروباری افراد کی جانب سے کھل کر کاروبار کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.