مفت شناختی کارڈکی فراہمی، تبدیلی حکومت نےعوام کو بہت بڑی خوش خبری سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں عوام کو شناختی کارڈ بنوانے کے لئے بڑے مشکل مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا نارمل شناختی کارڈ کی فیس بھی عوام کے لئے ایک بوجھ سے کم نہ تھی جبکہ شناختی کارڈ بھی 40 یوم کے بعد ملتا تھا تاہم اب عوام کے شاندار خوش خبری آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40

دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،نجی ٹی وی آر وائے کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔قبل ازیں شوزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اب اتوار سے نادرا کے دفاتر کھلے رہیں گے، پہلا شناختی کارڈ مفت ہوگا جو 15 دن میں بنے گا، پاکستان کے تمام سفارت خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کھولے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 2 ماہ میں حل کر لیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.