حکومت اگر یہ کام کر ے تو جلسے نہیں کریں گے۔۔۔!!! پی ڈی ایم نے حکومت کے سامنے بڑی شرط رکھ دی

ملتان (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو کورونا کے حوالے سے آگاہی دے وہ ہمارے جلسے میں آئیں نہ آئیں ان کی مرضی، احتجاج ہمارا حق ہے ، اگر حکومت لاک ڈاون لگائے تو پی ڈی ایم جلسہ نہیں کرے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ ہی نہیں نکمے اور نااہل بھی ہیں۔ جیلوں سے رہا ہوگئے ہیں ،حوالات میں بھی ابھی بھی کارکن بند ہیں۔ حکومت کے پاس این آر او کا اختیار ہی نہیں ہے ، حکومت صرف دھمکیاں دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ابھی بھی ملتان میں ہیں ، یہ مولانا کے خلاف پرچے درج کرکے ان کو گرفتار کرکے دکھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.