آج آسمان سے سینکڑوں ٹن وزنی کون سی چیز گرنے والی ہے ہر کوئی رات 11بجے کا شدت سے انتظارکرنے لگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج شہاب ثا قب کا منظردیکھا جا سکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق آج رات شہاب ثاقب کے ٹکڑے زمین کے کافی قریب سے گزریں گے اور زمین کے ہر حصے میں جہاں مطلع صاف ہوگا، ان کا نظارہ انسانی آنکھ سے کیا جاسکے گا اور چاند کی

غیر موجودگی سے یہ نظارہ زیادہ صاف نظر آئے گا۔ماہرین فلکیات کاکہنا ہے شہابیوں کے گرنے کا سلسلہ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا اور سندھ کے علاقوں گھارو اور میر پور ساکرو سمیت جہاں روشنی کم ہو نظارہ کیا جاسکے گا۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق ہر روز زمین پر 100 سے 300 ٹن کے درمیان خلائی مٹی اور پتھروں کی بارش ہوتی ہے مگر ان کا حجم کسی ریت کے ذرے سے زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.