فضائی سفر مزید سستا ۔۔۔!!! پی آئی اے نے کرائے کے حوالے سے بڑا اور شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جاتے ہیں، اس لیے ان کو سہولت دینے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اندرون ملک پروازوں کا دو طرفہ کرایہ 17 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایک طرف کا کرایہ 12275 سے کم کر کے 8500 کر دی گئی ہے ۔ رعایتی کرایوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.