استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔۔!! عمران خان کو 13 دِنوں کا الٹی میٹم کس نے دے دیا؟ دما دَم مست قلندر کرنے کی تیاریاں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 13 دن الٹی میٹم دیتے ہیں کہ استعفیٰ دے جائیں، بہتری اسی میں ہے، جس طرح ملتان کا جلسہ کامیاب ہوچکا ہے اب وزیر اعظم کا گھر جانا ہی بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہت اچھے طرح سے سمجھ آگئی ہے کہ جلسہ ہو کر رہے گا، ملتان جلسے کو سمجھیں اور اپنے گھر جائیں ، اگر عمران خان تیرہ دنوں کے اندر مستعفی نہ ہوئے تو بتائیں گے کہ استعفیٰ کیسے دینا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے سے لے کر ملتان جلسے تک حکومت کی کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو روکا جائے، لیکن ہر بار حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آٹا اور چینی کی چوری سمیت حکومت کی ہر کوشش کو عوام کے سمندر نے ناکام بنا دیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو سمجھ آگئی ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے ،عمران خان دیکھیں گے کہ عوام کا سمندر بہت جلد سڑکوں پر ہوگا جو انکی حکومت کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا، حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.