عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر مساجد کو بند کیا جائے گا یا نہیں ؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کسی صورت میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے یہ بات وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کے دوران کہی اور انہوں نے وزارت مذہبی امور کو وبا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا وزارت مذہبی امور علما و مشائخ کو وبا کے پھیلاو کے اعشاریوں کو کم کرنے میں تعاون کریں تاکہ خطبات میں وبا کے ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔ اس موقع پر نورالحق قادری نے وزیراعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیم نو پر بھی مکمل مشاورت بھی کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.