اسرائیل کو تسلیم کرلیں یا نہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قران پاک کی آیت سامنے رکھ کر عمران حکومت کو مشورہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچھلے دنوں کئی عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ اُن ممالک کی مادری زبان عربی ہے اور وہ غالباً کلام مجید بھی پڑھتے ہوں گے۔ سورۃ المائدہ کی آیت 51میں اللہ رب العزّت نے سخت تنبیہ کی ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں

کو دوست اور محافظ نا بنائو، وہ تمہارے دشمن ہیں اور ایک دوسرے کے دوست۔ تعجب ہوتا ہے کہ اُن ممالک نے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور اُن کی زبان سے ایک حرفِ حمایت فلسطینیوں کے لئے نہیں نکلتا۔ تمام عرب کو عرب لیگ میں یہ فیصلہ کرنا چاہئے، جو ان کا فرض بھی ہے کہ اسرائیل سے مفاہمانہ لہجہ میں کہیں کہ اگر آپ نے 3ماہ میں فلسطینی ریاست قائم نہ کی اور مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پروگرام نہ دیا تو ہم آپ سے تعلقات ختم کردیں گے۔ اللہ پاک اُن کو ہدایت اور ہمت دے۔ آمین۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *