پنجاب میں شدید دھند : اس وقت موٹر وے کہاں کہاں پر بند ہے ؟ تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سے شدید دھند کے ڈیرے ہیں ۔ لاہور میں حد نگاہ صفر ہو گئی ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک بند ہے ، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند ہے ۔ شدید دھند نے معاملات زندگی کے ساتھ فلائٹ شیڈول

بھی متاثر کر رکھے ہیں ۔ شدید کے باعث پر وازیں بھی منسوخ و تاخیر کا شکار رہیں۔ اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 10پروازیں منسوخ اور 13تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید دھند نے ایئرپورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ ر ن و ے پر حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں اور شہروں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بڑا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جسکے بعد اتوار کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس سے بالائی علاقوں میں سردی مزید بڑھے گی ۔ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ڑوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری بھی متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *