سیٹزن پورٹل کا افتتاح! عمران خان کو پیسے بنانے کا مشورہ کون دے رہا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود پھٹ پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جو بھی حالات ہوں پاکستان صرف اسی نعرے سے ٹھیک ہوسکتا ہے جو عمران خان نے لگا دیا ہے، وہ الگ بات ہے کہ عمران خان خود اس نعرے پر عمل درآمد نہیں کر رہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کو ٹارگٹ بنا لیا گیا ہے، عمران خان ایک نعرہ لے کر نکلے تھے، جو بھی ملک کو ٹھیک کرنا چاہے گا اسی نعرے سے ٹھیک ہوگا، اقربا پروری ختم کرو، لوٹی دولت واپس لاؤ اور اداروں کو ٹھیک کر دو، جو عمران خان نے پورٹیل بنا دی ہے یہ کیا چیز ہے؟

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ کیا اس پورٹیل سے لوگوں کو کورونا کی دوائی مل جائے گی ، گھر میں بیٹھے لوگوں کو کھانا مل جائے گا؟ جس کا عمران خان نے افتتاح کر دیا ہے پتہ نہیں کون ہے جو پیسے بنانے کے لیے عمران خان کو مشورے دے کر استعمال کر رہا ہے، جنہوں نے آئیڈیا دیا وہ مال اکٹھا کر کے چلے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.