سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کوروناکے باعث انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک )عالمگیر وبائی مرض کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے، زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ اس کی بھنیٹ چڑھ چکے ہیں، دنیا سے کئی نامور شخصیات ابدی نیند سو چکی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہدمحمود بھی انتقال کرگئے۔ 17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔شاہد محمود پاکستان کی جانب

سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔انہوں نے 70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.