ہفتے کے روز کی چُھٹی ختم ۔!! حکومت نے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی، شہریوں کیلئے بڑی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کے روز بھی بینکوں کی منتخب برانچز کھولنے کی اجازت دے دی۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو کاروباری مراکز اور بندرگاہ پر واقع اپنی برانچز کھولنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بینکوں کو اپنے آپریشنز

ہفتے کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب بینک ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل پیرا ہوکر ہفتے کو منتخب برانچز کھولی جاسکیں گی۔ جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت نے 25 اور 27 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم shahadat 27 دسمبر پر بھی چھٹی کااعلان کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.